پولینڈ کا پراسرار جنگل، سائنسدان بھی معلوم نہ کر سکے کہ ایسا کیوں ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 نومبر 2015 21:29

پولینڈ کا پراسرار جنگل، سائنسدان بھی معلوم نہ کر سکے کہ ایسا کیوں ہے

مغربی پومرانیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء)پولینڈ میں صنوبر کے درختوں کا ایک چھوٹا سا جھنڈ ہے۔ ان درختوں میں ایک ایسی پراسرار خاصیت ہے ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔400 درختوں کے اس جھنڈ کا ہر درخت اپنے نچلے تنے سے عجیب سے انداز میں ایک ہی طرح مڑا ہوا ہے۔ یہ درخت 1930 میں لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ درخت جیسے ہی زمین سے نکلتے ہیں 90 کے درجے پر مڑ جاتے ہیں اور پھر سیدھا اوپر کی طرف بڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یقینی طور پر کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ درخت اس طرح کیوں مڑ جاتے ہیں تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان درختوں کو جان بوجھ کر موڑا گیا ہےجبکہ بعض لوگوں کے خیال میں شدید برفباری کی وجہ سے یہ درخت اس طرح عجیب و غریب انداز سے مڑ جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu