100 خواتین کا 600 فٹ بلندشیشے کے شفاف پل پر یوگا کا مظاہرہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 14 نومبر 2015 21:29

100 خواتین کا 600 فٹ بلندشیشے کے  شفاف پل پر یوگا کا مظاہرہ

یوئیانگ، چین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر۔2015ء) 100 سے زیادہ عورتوں نے سطح زمین سے کافی بلندی پر واقع ایک شیشے کے پل پر یوگاکا مظاہرہ کیا۔یوگا کے اس سیشن کو ڈرون کیمرے نے فلم بند کیا۔

(جاری ہے)

اس سیشن کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سے کپڑوں میں ملبوس 100 سے زیادہ خواتین سطح زمین سے 590 فٹ اونچائی پر واقع 1000 فٹ طویل شیشے کے پل پر یوگا کر رہی ہیں۔یہ پل ہونان صوبے کے شنیوزائی نیشنل جیولوجیکل پارک میں واقع ہے۔یوگا کے اس سیشن کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ چین میں ہزاروں سال سے یوگا کی مشقیں کی جا رہی ہیں تاہم اب شہروں میں ایک بار پھر اس کا کافی رحجان ہوگیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu