اترپردیش میں ایک شخص کے ابلتے تیل میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے نکالنے کے انوکھے انداز نے سب کو حیران کر دیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 22:50

اترپردیش میں ایک شخص کے ابلتے تیل میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے نکالنے کے انوکھے انداز نے سب کو حیران کر دیا

نئی دہلی ۔14 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 نومبر۔2015ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص کے ابلتے تیل میں ہاتھ ڈال کر پکوڑے نکالنے کے انوکھے انداز نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کا رہائشی 60 سالہ کا رامو کھولتے تیل میں اپنے ہاتھ ڈالتا ہے جیسے کوئی کھیل ہو۔ لوگ اس کے ہاتھوں کو فولاد سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ پکوڑے کھانے والوں کی بڑی تعداد رامو کے پاس امنڈ آتی ہے اور اس کے انوکھے انداز سے خوب لطف اندوز ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu