ایمرجنسی پولیس ہے کوئی ویٹر نہیں۔ 45 سالہ عورت گرفتار

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:44

ایمرجنسی پولیس  ہے کوئی ویٹر نہیں۔ 45 سالہ عورت گرفتار

کلیئرمونٹ، فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) پولیس نے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔اس نے مقامی پولیس سٹیشن فون کر کے سگریٹ اورچکن ونگز کا آرڈر دیااور کہا کہ اگر یہ نہ پہنچی تو وہ مرسکتی ہے۔ 45 سالہ لیان گی پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کو کال کی اور انہیں سگریٹ اور ونگز کاآرڈر دیا۔لیان کا کہنا ہے کہ وہ اتنی نشے میں تھی کہ خود سے ڈرائیو کر کے سگریٹ اور ونگز نہیں لا سکتی تھی، جس کی وجہ سے اس نے 911 پر مدد کی کال کی۔

(جاری ہے)

جب پولیس آفیسر اسے گرفتار کرنے اس کے اپارٹمنٹ پہنچے تب بھی لیان اُن سے سگریٹ اور ونگز کا پوچھتی رہی۔ لیان نے کہا کہ وہ فون کالز ایک مذاق تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عورت انہیں دیکھ کر ہسٹریائی انداز میں ہنسنے لگی۔ اس کے ہاتھ باندھ کر اسے پیٹرول کار میں بٹھایا گیا تو وہ تب بھی ہنس رہی تھی۔جب اسے لیک کاؤنٹی جیل منتقل کیا جا رہا تھا اس نے چیخنا شروع کردیا اور گاڑی کے پارٹیشن اور چھت کو پیٹنے لگی۔پولیس نے اسے چار بار خبردار کیا پھر اس کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ دی گئیں کہ وہ خود اور دوسروں کو نقصان نہ پہنچا لے۔

Browse Latest Weird News in Urdu