اب نیویارکرز بھی درختوں کو ای میلز کر سکیں گے

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:44

اب نیویارکرز بھی درختوں کو ای میلز کر سکیں گے

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) نیویارک سٹی کونسل کے ایک رکن نے تجویز دی ہے کہ شہر کے تمام درختوں کے اپنے انفرادی ای میل ایڈریسز ہونے چاہیے۔اس اقدام کا مقصد لوگوں کا درختوں کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا ہے۔ ابھی اس منصوبے کے تحت شہر کے 200 درختوں کو انفرادی ای میل ایڈریس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ ای میل ایڈریس درختوں کے پاس سائن پوسٹ پر لکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان ای میل ایڈریسز کا مقصد عوام کی طرف سے درختوں کی حالت بتانا ہی بلکہ درختوں کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنا بھی ہے، لیکن ای میل کو زیادہ تر درختوں کے حالت کے بارے میں پیغام رسانی کےلیے استعمال کیا جائے گا۔ سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ان 200 درختوں کو شہر کے لاکھوں درختوں میں سے چنا گیا ہے۔ انہیں چنتے وقت ان کی عمر، سائز اور تاریخی دلچسپی کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ نیویار ک کی یہ ”ٹری میل “ سروس میلبورن کی درختوں کی ای میل سروس سے متاثر ہو کر شروع کی گئی ہے۔میلبورن میں لوگ جب درختوں کو ای میل کرتے ہیں تو عملے کی طرف سے جوابی ای میل کا لہجہ ایسے رکھا جاتا ہے جیسے درخت ہی جواب دے رہاہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu