پراسرار بیماری کا حملہ 40 شاگرد اور 1 استاد بے ہوش۔ سکول خالی ہوگیا

Ijaz Muhammad محمد اعجاز اتوار 15 نومبر 2015 14:45

پراسرار بیماری کا حملہ 40 شاگرد اور 1 استاد بے ہوش۔ سکول خالی ہوگیا

ریپون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)طبی عملے نے 40 شاگردوں اور 1 استاد کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا ہے۔ریپون، نارتھ یارکشائر کے آؤٹ وڈ اکیڈمی سکول میں یہ تمام لوگ کھڑے کھڑے گرے اور بے ہوش ہو گئے، کچھ نے شدید چکروں کی شکایت کی ۔سکول کو باقی طلباء سے بھی خالی کرا کر قریبی ریپون کمیونٹی کالج بھیج دیا گیا۔ طلباء کے گرنے کی اطلاع سن کر ایمرجنسی سروس نے سکول کے کئی چکر لگائے۔

(جاری ہے)

دو طلباء کو ہسپتال بھی لے جایا گیا۔ یارکشائر ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے سکول میں 3 ایمبولینس ، عملہ، ریپیڈ رسپانس کی دو گاڑیاں،طبی امداد دینے والے سپر وائزر اور دوسری کئی ٹیمیں بھیجیں۔ترجمان نے بتایا کہ 40 طلباء کو موقع پر ہی چیک کیا گیا، صرف دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ والدین نے بتایا کہ سکول کے طلباء اور اساتذہ آرمسٹائس ڈے کی تقریبات منا رہے تھے گرنا شروع ہوگئے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اتنی زیادہ تعداد میں طلباء کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu