اب بھارتی شہری اپنی سیلفی کو ہی ڈاک ٹکٹ کی جگہ استعمال کر سکیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 19 نومبر 2015 21:26

اب بھارتی شہری اپنی سیلفی کو ہی ڈاک ٹکٹ کی جگہ استعمال کر سکیں گے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2015ء) بھارتی محکمہ ڈاک نے اعلان کیا ہے کہ اب شہری خط پر حکومت کے جاری کیے ہوئے ڈاک ٹکٹ کی بجائے اپنی سیلفی کے ٹکٹ بنا کر بھی استعمال کر سکیں گے۔ بھارتی محکمہ ڈاک کا کہنا ہے مائی سٹیمپ سکیم کا اجراء اگلے سال کے شروع میں متوقع ہے۔اس سکیم کے تحت شہری سیلفی سے 12 ٹکٹوں کی ایک شیٹ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے پاس اپنی سیلفی نہیں ہو گی وہ بھی ڈاک خانے میں موقع پر ہی اپنی تصویر بنوا کر اس سے ٹکٹ بنوا سکتے ہیں۔ محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے تحت 12 ٹکٹ پرنٹ کرانے پر 300 بھارتی روپے کا خرچ آئے گا جبکہ کہ ایک ٹکٹ کی قیمت 5 روپے ہی ہوگی۔ اس سکیم کے تحت مخصوص ڈاکخانوں میں تصویر سکین کرا کر یا سیلفی بنا کر فوراً ہی ٹکٹ پرنٹ کرائے جا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مائی سٹیمپ کی سروس 2011 میں نئی دہلی اور 2013 میں تامل ناڈو میں متعارف کرائی گئی تھی، جہاں یہ کافی مشہور ہوئی ۔ اب یہ سکیم دوسری جگہوں پر شروع کی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu