چین نے 43 گھنٹوں کے قلیل وقت میں پل کی تعمیر کرکے ریکارد قائم کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 20:48

چین نے 43 گھنٹوں کے قلیل وقت میں پل کی تعمیر کرکے ریکارد قائم کردیا
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) چین نے 43 گھنٹوں کے قلیل وقت میں پل کی تعمیر کرکے ریکارد قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے ترقیاتی منصوبوں کو قلیل وقت میں مکمل کرنے کے معاملے میں دنیا بھر کے ممالک پر سبقت حاصل کی ہوئی ہے۔ اب اس حوالے سے چین نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے دارلحکومت بیجنگ کی ایک اہم اور مصروف ترین شاہراہ پر نیا پل بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جسے 2 ماہ کے عرصے میں مکمل ہونا تھا۔

تاہم کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گھنٹے کے قلیل وقت میں اس منصوبے کو مکمل کرلیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے انجنئیرز اور مزدورون کی جانب سے بنا کسی وقفے کے مسلسل 43 گھنٹے کام کیا گیا جس کے باعث اس کی تکمیل اتنی جلد ممکن ہو پائی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu