پولیس والے برتن دھو کر بھی ہیرو بن سکتےہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 17:24

پولیس والے برتن دھو کر بھی ہیرو بن سکتےہیں

اینتہوون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) نیدرلینڈ میں ہنگامی نمبر پر جب طبی امداد کے لیے ہنگامی کال وصول ہوئی تو طبی عملے کے ساتھ دو پولیس والے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایمرجنسی سروس نے دیکھا کہ گھر میں موجود عورت کاشوگر خطرناک حد تک کم تھا۔ عورت کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو دونوں پولیس والے اُس وقت تک عورت کے 5 بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رک گئے جب تک حکام کسی اور کا بندوبست نہ کر دیں۔

(جاری ہے)

اینتہوون پولیس کے فیس بک پیج کے مطابق دونوں پولیس افسران نے کچھ دیر تک تو انتظار کیا کہ کوئی آکر اُن کی جگہ لے ۔جب پولیس افسران نے دیکھا کہ بچوں نے رات کا کھانا نہیں کھایا تو انہوں نے بچوں کے لیے فرائیڈ ایگ سینڈوچ بنائے اور فروٹ بھی کاٹ کر کھلائے۔بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد سارے برتن بھی پولیس والوں نے ہی دھوئے۔ فیس بک پر بہت سے لوگوں نے ان پولیس والوں کو ہیرو قرار دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu