بہو نے ساس فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا

جمعرات 26 نومبر 2015 17:39

بہو نے ساس فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ہندستانی بہو نے پرانی اشیاء کی خرید و فروخت اور تبادلے کی ویب سائٹ پر اپنی ساس کو فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساس بہو کی ازل سے چلتی " تو تو میں میں" میں آ گیا ہے ایک نیا موڑ ، ایک ہندستانی بہو نے پرانی اشیاء کی خرید و فروخت اور تبادلے کی ویب سائٹ پر اپنی ساس کو فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا،اشتہار کا عنوان سب سے دلچسپ لکھا ہے کہ "ایک ساس، بہترین حالت میں"بہو نے اشتہار کی عبارت بھی انتہائی دلچسپ لکھی جس میں لکھا کہ "ایک ساس برائے فروخت ہے"، عمر 60 سال ، آواز اتنی میٹھی ہے کہ ہمسایوں کو قتل کرنے کے لیے کافی ہے۔

آپ جتنا بھی اچھا کھانا بناتے ہوں ساس کھانوں میں نقص نکالنے کی بھی ماہر ہے۔ وہ ایک بہت اچھی مشیر بھی ہے، اورسمجھتی ہے کہ ہر دوسرے شخص میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔آخر میں بہو نے لکھا کہ اگر کوئی میری ساس کو خریدنا نہیں چاہتا تو محض ایک کتاب کے بدلے تبدیل کروا کے لے جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu