فٹ بال میچ سے بیزار ہو کرموریطانیہ کے صدر نے فیصلہ سنا دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 4 دسمبر 2015 11:26

فٹ بال  میچ سے  بیزار ہو کرموریطانیہ کے صدر نے  فیصلہ سنا دیا

موریطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر2015ء) موریطانیہ کے صدر نے ملک میں ہونے والے فٹ بال سپر کپ کے فائنل میچ کے دوران بیزار ہو کر 63ویں منٹ میں ہی دونوں ٹیموں کو میچ کا فیصلہ پینلٹی کک سے کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

شمالی افریقا کے ملک موریطانیہ کے صدر محمد ولد عبد العزيز نے ملک میں ہونے والے سپر کپ کے فائنل میں ایف سی تیوراگ زینا اور اے سی ایس قصرکے درمیان ہونے والےمیچ میں بوریت محسوس کرتے ہوئے 63ویں منٹ میں میچ کا فیصلہ پینلٹی کک سے کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کے 1-1 گول سے برابر رہنے کے بعد صدر نے ناخوش ہوکر63 ویں منٹ میں ہی پینلٹی کک سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ موریطانیہ کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق میچ کے درمیان میں پینلٹی کک سے فیصلہ کرنے میں دونوں ٹیموں اور ان کے کوچز کی مرضی بھی شامل تھی۔ تیوراگ زینا نے یہ میچ جیت لیا جبکہ قصر کے حامی اس فیصلے سے کافی ناخوش ہیں۔فٹ بال کے شائقین بھی اس فیصلے پر کافی تنقید کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu