جاپان ریلوے نے کچھوؤں کے لیے خصوصی سرنگیں تیار کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:18

جاپان ریلوے نے کچھوؤں کے لیے خصوصی سرنگیں تیار کر لی

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2015ء)جاپان ریلویز نے کھچوؤں کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کرتےہوئے ریلوے لائنوں کے نیچے کچھوؤں کے لیے خصوصی سرنگیں نصب کی ہیں۔ پچھلے سال کوبے میں کھچوؤں کی ہلاکتوں کے واقعات سامنے آنے کے بعد ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے سوما ایکوالائف پارک کے ساتھ مل کر کچھوؤں کے تحفظ کا انتظام کیا۔

(جاری ہے)

ہزاروں سیاح ہر سال ٹرین پر سوما پارک کی سیر کرنے آتے ہیں۔

سمندر کےنزدیک ہونے کی وجہ سے ہر سال مئی سے ستمبر کے بیچ ہزاروں کچھوے ریلوے ٹریک کو عبور کرتے ہیں۔مئی سے ستمبر کے دوران اس علاقے میں سیاح اور کچھوے دونوں فعال ہو جاتے ہیں۔ سیاحوں سے زیادہ کچھوؤں کی سہولت کے لیے ٹریک کے نیچے سے ٹرٹل ٹنل نصب کی گئی ہیں، جو انہیں ٹرینوں کی پہنچ سے دور رکھے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu