چینی شخص نے شراب نوشی ترک کرنےلیے گردن میں زنجیر ڈال لی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 00:22

چینی شخص نے شراب نوشی ترک کرنےلیے گردن  میں زنجیر ڈال لی

بینگبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4دسمبر۔2015ء)چینی صوبے انہوئی کے شہر بینگبو سے تعلق رکھنے والا30 سالہ ژانگ روئی پیشہ ور ڈرائیور تھا ۔ گذشتہ 6 ماہ سے وہ بس شراب کا ہی ہو کر رہ گیا ہے۔ژانگ خود بھی اپنی حالت سے پریشان ہے۔نشے کی عادت چھوڑنے کے لیے کوئی اور راہ نہ پا کر اس نے خود کو زنجیر سے باندھنے پر آمادہ کر لیا ہے۔ اپنی گردن میں زنجیر ڈالے ژانگ اپنے آبائی گھر میں 10 مربع فٹ کے بالا خانے پر رہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ژانگ نے اپنی گردن پر 4 میٹر کی زنجیر باندھی ہوئی ہے، جس سے وہ صرف اپنے بستر اور فرش پر ہی گھوم سکتا ہے۔ بالا خانے پر رہتےہوئے ژانگ مشکل سےہی سو پاتا ہے،اس کے پاس وقت گذارنے کے لیے صرف ایک لیپ ٹاپ ہے۔کئی دفعہ شراب کی طلب بڑھتی ہے تو وہ اپنی گردن سے زنجیر ہٹانے کی کوشش کرتا ہے لیکن سوائے خود کو زخمی کرنے کےکچھ نہیں کر سکتا۔ ژانگ کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کا بیٹا کب تک زنجیروں میں جکڑا رہے گا تاہم پرانے بیٹے کودوبارہ پانے کا یہی ایک طریقہ ہے۔ ژانگ کے شراب چھوڑنے کے طریقہ کار سے لگتا ہے کہ اس کی شراب چھوٹے یا نہ چھوٹے اسے انٹرنیٹ کا چسکا ضرور لگ جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu