شوشل میڈیا پر نسل پرستانہ کمنٹس کرنے والوں کےلیے انوکھی سزا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 8 دسمبر 2015 13:15

شوشل میڈیا پر نسل پرستانہ کمنٹس کرنے والوں کےلیے انوکھی سزا

برازیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر2015ء)برازیل سے تعلق رکھنےو الا ایک گروپ نسل پرستانہ کمٹس کرنے والوں کے کمنٹ شوشل میڈیا سے لے کر حقیقی زندگی میں کمنٹ کرنے والوں کے گھر کے قریب بل بورڈ پر آویزاں کر رہا ہے۔ برازیل کے ایک گروپ کریولا(Criola) نے مجازی نسل پرستی کے حقیقی نتائج کے حوالے سے مہم چلائی ہوئی ہے۔ اس مہم کےتحت صارفین کو نسل پرستی کے خلاف بولنے اور بولنے والوں کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

یہ گروپ فیس بک اور ٹوئٹر سے نسل پرستانہ کمنٹس جمع کرتا ہے اورجیو لوکیشن فیچر سے انہیں پوسٹ کرنے والوں کے مقام کا معلوم کرتا ہے۔اس کے بعد یہ گروپ اس علاقے میں بل بورڈ حاصل کرتا ہے اور کمنٹ کو بل بورڈ پر آوایزاں کر دیتا ہے۔ بل بورڈ پر کمنٹ لگاتے ہوئے یہ گروپ کمنٹ کرنے والوں کے نام اور پروفائل فوٹو کو ہلکا سا دھندلا کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس گروپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر نسل پرستی پھیلانے والے سمجھتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ پر کچھ بھی کرتے رہیں گے اور ہم چپ بیٹھے رہیں گے، ایسا نہیں ہوگا۔

وہ ہم سے نہیں چھپ سکتے۔ہم انہیں ڈھونڈھ نکالیں گے۔ برازیل میں سیاہ اور سفید فام دونوں طرح کےلوگ رہتے ہیں۔ شوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی نفرت آمیز پوسٹ بھی کی جاتی ہیں۔ اسی کو سامنے رکھتے ہوئے کریولا نے نسل پرستی کے خلاف لڑائی شروع کی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu