شائقین نے برف پر ٹیڈی بیئرز کی بارش کر دی۔28815 ٹیڈی بیئر جمع ہوگئے

شائقین نے برف پر ٹیڈی بیئرز کی بارش کر دی۔28815 ٹیڈی بیئر جمع ہوگئے

منگل دسمبر 11:28 pm

کیلگری البرٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8دسمبر۔2015ء)شائقین نے ویسٹرن ہاکی لیگ کے میچ میں برف پر 28815 ٹیڈی بیئر پھینک کر نیا ریکارڈ بنا دیاہے۔شائقین نے یہ ٹیڈی بیئر کیلگری ہٹ مین کے پہلے گول کرنے کے موقع پر پھینکے۔

(خبر جاری ہے)

21 ویں سالانہ پیٹرو کینیڈا ٹیڈی بیئر ٹاس گیم کے شرکا نے ہٹ مین کے شائقین کو مدعو کیا اور دعوت دی کہ جب ہٹ مین پہلا گول

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کرے تو وہ برف پر ٹیڈی بیئر پھینکیں۔شائقین نے ہٹ مین کی طرف سے پہلا گول ہوتے ہی ٹیڈی بیئرز کے ڈھیر لگا دئیے۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بنا کر بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے 2007 میں پیٹرو کینیڈا ٹیڈی بیئر ٹاس میں شائقین نے برف پر 26919 ٹیڈی بیئر پھینکے تھے۔ منتظمین نے یہ تمام ٹیڈی بیئر جمع کر کے 50 فلاحی اداروں کو دے دئیے ہیں۔