ظالم ماں نے نوزائیدہ بچی کو زندہ دفنا دیامگر جسے اللہ رکھے۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 9 دسمبر 2015 13:18

ظالم ماں نے نوزائیدہ بچی کو زندہ دفنا دیامگر جسے اللہ رکھے۔۔۔

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9دسمبر2015ء)ایک مشتبہ ماں کو اپنی نوزائیدہ بچی کو زندہ دفنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاس اینجلس میں دو بہنوں نے اپنے قدموں کے نیچے ایک نوزائیدہ بچی کے رونے کی آواز سنی تو انہیں یقین نہ آیا۔ایوانجیلینا میک کیری نے اپنی بہن اینجیلینا کی توجہ آواز کی طرف مبذول کرائی تو انہوں نے خیال کیا کہ یہ کوئی بلی ہے مگر غور سے سننے پر انہیں واضح طور پر بچی کے رونے کی آواز سنائی دی۔

انہوں نے فوراً مدد کے لیے 911 پر کال کی جہاں سے ایل اے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے افسران موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کنکریٹ کے ٹکڑے ہٹائے تو نیچےگڑھے میں ایک نوزائیدہ بچی جس کی عمر 48 گھنٹے سے بھی کم تھی، رو رہی تھی۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کو دریا کے کنارے دفنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے وہ اس مشتبہ عورت کو گرفتار کرنے کے قابل ہوئے جو اسے وہاں دفنا گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ جس وقت بچی کو گڑھے سے نکالا گیا وہ سردی سے ٹھٹھر رہی تھی،اس کے گرد کسی ہسپتال کا کمبل لپٹا ہوا تھا، جس وقت اسے دریافت کیا گیا، اس کی عمر36 سے 48 گھنٹے تھی ۔طبی عملے کےمطابق بچی کی حالت اب کافی بہتر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی خوش قسمت ہےجو زندہ بچ گئی۔ لاس اینجلس میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کےلیے بے بی سیف سرینڈر پروگرام بھی شروع کیا ہوا ہے، جس کے تحت کوئی شخص کسی بھی بچے کو ہسپتال یا فائر اسٹیشن پر چھوڑ کر جا سکتا ہے اور اس سے کوئی سوال نہیں کیا جاتا، اس کے باوجود اس طرح کا واقعہ حیران کن ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu