شطرنج کھیلنے کا انوکھا انداز یا پاگل پن

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 22:16

شطرنج کھیلنے کا انوکھا انداز یا پاگل پن

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء)شطرنج کا کھیل بہت سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ اسے کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی توجہ صرف شطرنج پر مرکوز رکھنی پڑتی ہے۔کھلاڑی کی توجہ جتنی زیادہ کھیل پر مرکوز رہے گی اس کے جیتنے کے اتنے ہی زیادہ چانس ہونگے۔موسم کی سختی بھی کھلاڑیوں کی توجہ کھیل سے ہٹا دیتی ہے۔سردی میں کھلاڑیوں کو ہیٹر جلا کر اور سوئیٹر جرسی پہن کر کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس روس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے کچھ الگ ہی کام کیا ہے۔ایک ویڈیو کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے شطرنج کے کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس کھیل کو منجمد جھیل کے پانی میں کھیلتے ہیں۔یہ ویڈیوروسی شہر یاکاٹیرین برگ کی منجمد جھیل شرطاش میں بنائی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی نہ ہی ٹھنڈے پانی سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور نہ ہی برف سے۔بعض دفعہ تو یہ شطرنج کھیلتے ہوئے ایک دوسرے پر برف کی بالٹی اور ٹھنڈا پانی ڈالنا شروع کر دیتے ہیں۔معلوم نہیں اسےکھلاڑیوں کی ہمت کہا جائے یا پاگل پن۔پاگل پن ہی مناسب ہے

Browse Latest Weird News in Urdu