ٹی وی چینل کے ہیلی کاپٹرکی آواز سنتے ہی منشیات فروش نے پولیس کو گرفتاری دے دی

muhammad ali محمد علی اتوار 13 دسمبر 2015 21:21

ٹی وی چینل کے ہیلی کاپٹرکی آواز سنتے ہی منشیات فروش نے پولیس کو گرفتاری دے دی
فلوریڈا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13دسمبر 2015 ء) ایج واٹر، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے منشیات کاشت اور محفوظ کرنے کی جگہ پر ہیلی کاپٹر کی آواز سنی تو فوراً ہی خود کو سرینڈر کرنے کےلیے پولیس کو فون کر دیاجبکہ پولیس اس کی تلاش میں بھی نہیں تھی۔ایج واٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 47 سالہ جیسپر ہیریسن نے اپنے ایج واٹر کے ماریجوانا کے سٹور میں ہیلی کاپٹر کی آواز سنی تو سمجھا کہ پولیس اسے منشیات کی کاشت اور فروخت پر گرفتار کرنے آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیریسن نے فوراً ہی پولیس کو فون کر دیا اور کہا کہ میں وہی شخص ہوں جسے یہ(ہیلی کاپٹر والے) تلاش کر رہے ہیں، میں سرینڈر کرنے کو تیار ہوں مگر مجھے گولی مت مارنا۔دلچسپ با ت یہ ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر پولیس کا بھی نہیں تھا۔ وہ ہیلی کاپٹر ایک ٹیل ویژن چینل کی ملکیت تھا، جو پڑوس میں واقع گھر میں مشکوک حالت میں مرنے والے ایک شخص کے حوالے سے تحقیقات کر رہے تھے۔ہیریسن کو سکول سے ایک ہزار فٹ سے بھی کم میں منشیات کاشت کرنے اور فروخت کرنے کی نیت سے رکھنے پر گرفتار کر کے ولوسیا کاؤنٹی جیل بھیج دیا گیا۔ بعد میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu