چور نے پہلے جیب کاٹی اور پھر شکار کو مرنے سے بچا لیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 02:09

چور نے پہلے جیب کاٹی اور پھر شکار کو مرنے سے بچا لیا
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.14دسمبر 2015 ء) پیرس کے میٹرو سٹیشن کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چور کرسی پر سوتے ہوئے شخص کے پاس جا کر دیکھتا ہے، پہلے اس کے ایک طرف بیٹھتا ہے اور پھر دوسری طرف بیٹھتا ہےاور اس کی جیب پر ہاتھ صاف کر جاتا ہے۔اس کے بعد وہ سوتا ہوا شخص اٹھتا ہےا ور آگے چلنا شروع کر دیتا ہے۔ نشے میں دھت اس شخص کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کہاں جا رہا ہے، چند قدم چلنے کے بعد وہ ریلوے لائن پر جا گرتاہے۔

(جاری ہے)

افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایک عام شہری اسے گرتے ہوئے دیکھتا ہےاور دیکھ کر واپس مڑ جاتا ہے۔ پھر ایک دوسرے کیمرے میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرین چور کی طرف چلنا شروع کرتی ہے اور چور اپنے شکار کو بچانے کے لیے اس کے ساتھ ساتھ بھاگ رہا ہے۔ ٹرین لائن پر پڑے شخص کے پاس جا کررک جاتی ہے اور چور اسے اٹھا کر اوپر کھینچتا ہے۔ جس وقت چور اپنے شکار کو اوپر کھینچ رہا ہوتا ہے ، ٹرین اس کے بالکل ساتھ کھڑی ہوتی ہے ، ایسے میں اسے کرنٹ بھی لگ سکتا تھا مگر چور اپنے شکار کو اوپر کھینچ ہی لیتا ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ نشے میں دھت شخص کو کتنے زخم آئے یا چورپر چوری کے جرم میں مقدمہ چلا یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu