جانوروں سےمحبت کرنے والے پڑھے لکھے لوگوں کی دولڑکوں کے ساتھ انسانیت سے گری حرکت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 18 دسمبر 2015 12:39

جانوروں سےمحبت کرنے والے پڑھے لکھے لوگوں کی دولڑکوں کے ساتھ انسانیت سے گری حرکت

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر2015ء)شنگھائی سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوانوں پر پوڈونگ کی عدالت میں اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ مسئلہ اس وجہ سے بھی گھمبیر ہے کہ یہ تمام نوجوان اچھے خاصے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے شکار افراد کو بلی کا فضلہ کھانے پر مجبور کردیاتھا۔اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ جن لڑکوں کے ساتھ یہ حرکت ہوئی، وہ ان کے مجرم نہیں تھے۔

30 ستمبر کو ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات کےمطابق یہ نوجوان دوسرے لڑکوں کی طرف سے شوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر برہم تھے، ویڈیو میں لڑکوں کو بلی کو تنگ کرتے دکھایا گیا تھا۔4عورتوں اور 2 مردوں کے اس گروہ میں سےایک نے ویڈیو پوسٹ کرنے نوجوانوں لبھا کر ملاقات کے لیے آمادہ کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنا تعارف پالتو جانوروں کے شوقین کے طور پر کرایا تھا۔

جیسے ہی دونوں لڑکے مقررہ وقت اور جگہ پر پہنچے ان تمام افراد نے چاقو کی نوک پر انہیں بلی کا فضلہ کھانے پر مجبور کر دیا۔ ان 6 نوجوانوں نے اپنے کریہہ عمل کو جانوروں سے محبت کا نتیجہ قرار دیا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کے مطابق ان افراد کو معلوم تھا کہ ان کے شکار وہ لوگ نہیں جنہوں نے ویڈیو پوسٹ کی لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے شکار سے چاقو کی نوک پر اپنی بات منوائی۔

6میں سےا یک شخص ، جس کا نام ژو ہے، نے بتایا کہ وہ دونوں لڑکے جھوٹ بول رہے تھے۔ جبکہ چاؤ نام کے ایک شخص نے بتایا کہ انہوں نے دونوں لڑکوں کو سزا دے کر جانوروں کو ستانے والے دوسرےلوگوں کےلیے مثال بنا دی ہے۔تاہم جانوروں سے محبت کرنے والے ان 6 افراد نے عدالت میں اپنے فعل پر ندامت کا اظہارکرتےہوئے کہا ہے کہ ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu