آتشزدگی میں جھلسی لڑکی کی کرسمس کی خواہش توقع سےبڑھ کر پوری ہوئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 21 دسمبر 2015 13:39

آتشزدگی میں جھلسی لڑکی کی کرسمس کی خواہش توقع سےبڑھ کر پوری ہوئی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21دسمبر2015ء)8سالہ سفیرے ٹیری2013 میں ہونے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں بری طرح جھلس گئی تھی، اسکے جسم کا75 فیصد حصہ جل چکا ہے۔2013 میں کسی نے جان بوجھ کر اس کے گھر میں آگ لگا دی تھی، جس کی وجہ سے اس کا باپ، دوچھوٹی بہنیں اور دو چھوٹے بھائی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ اس سال کرسمس پر اس کی آنٹی،جس کےپاس ٹیری رہتی ہے، نے اسے کارڈ کے ساتھ ساتھ وائر کارڈ ہولڈربھی لاکردیا۔

(جاری ہے)

وائر کارڈ ہولڈر پاکر اس نے کہا کہ کاش یہ وائر کارڈ ہولڈر کرسمس کارڈوں سے بھرجائے۔ اس کی آنٹی نے اس کی یہ خواہش، ٹیری کے فیس بک پیج پر لکھ دی اور کہا اگر کو ئی ٹیری کو کارڈ بھیجنا چاہیے تو پی او باکس 6126، Schenectady ، نیویارک، 12306 پر بھیج سکتا ہے۔ جلد ہی پوسٹ وائرل ہوئی اور ٹیری کو دنیا بھر سےکارڈ ملنے لگے۔پچھلے سوموار تک ٹیری کو 3لاکھ ڈاک موصول ہوچکی تھی۔ پوسٹ ماسٹر کا کہنا ہے کہ اس ہفتے آنے والی ڈاک کو وہ ٹریکٹر ٹریلر پر لاد کر پہنچانے جائیں گے۔ یوکیئرنگ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے بھی ٹیری کی مدد سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں اب تک 3لاکھ 30ہزار ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu