زیادہ افراد کا ایک ہی وقت میں سوئیٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 24 دسمبر 2015 16:34

زیادہ افراد کا ایک ہی وقت میں سوئیٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر2015ء)زیادہ افراد کا ایک ہی وقت میں سوئیٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ یونیورسٹی آف کنساس نے بڑے مجمع کے ایک ساتھ ہالیڈے سوئیٹر پہنے کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔یہ ریکارڈ مونٹانا کے خلاف ایک باسکٹ بال میچ کے دورا ن بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق مجمع میں 3473افراد نے سوئیٹر پہنے ۔ کنساس یونیورسٹی کے مجمع میں پچھلے ریکارڈ سے 1175 افراد زائد تھے ۔ اس سے پہلے زیادہ سے زیادہ افراد کا ایک ساتھ ہالیڈے سوئیٹر پہننے کا ریکارڈ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی نے 2014 میں بنایا تھا۔مقابلے کے دوران پہنے گئے سوئیٹرز کے لیے لمبی آستینوں کے علاوہ کچھ اور شرائط بھی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu