میک اپ کرنے پر لڑکی کو بس سے اتار دیا گیا۔ 35پاؤنڈ جرمانہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 29 دسمبر 2015 12:10

میک اپ کرنے پر لڑکی کو بس سے اتار دیا گیا۔ 35پاؤنڈ جرمانہ

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر2015ء)ایک 15سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے میک اپ کرنے کی وجہ سے بس سے اتار دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 22دسمبر کو 15سالہ زہرہ صادق بچوں کا ٹکٹ لے کر برمنگھم سٹی سنٹر سے نیشنل ایکسپریس کی کوچ میں سوار ہوئی ۔ کنڈکٹر جب ٹکٹ چیک کرنے آئی تو اسے یقین ہی نہ آیا کہ زہرہ کی عمر 16سال سے کم ہے۔کنڈکٹر نے زہرہ کو کہا اپنی حالت اور حلیے کو دیکھو تم 15 سال کی نہیں ہو۔

کنڈکٹر نے زہرہ سے آئی ڈی، پاسپورٹ اوربرتھ سرٹیفیکیٹ بھی مانگا، جو نہیں تھا۔

(جاری ہے)

زہرہ کے مطابق اس طرح کی شناختی چیزیں کوئی ہروقت اپنے ساتھ نہیں رکھتا تاہم اس نے اپنے سکول میں کچھ دن پہلے لی گئی تصاویر کنٹرکٹر کو دکھائی مگر وہ پھر بھی نہیں مانی کہ وہ 15سال کی ہے۔زہرہ کا کہنا ہے کہ کنڈکٹر نے اسے 35پاؤنڈ کا ٹکٹ دے کر بس سے اتار دیا۔ دوسری بس میں بھی اس طرح کا حادثہ نہ ہوجائے یہ سوچ کرزہرہ چار میل تک پیدل چل کر اپنی منزل تک پہنچی۔

زہرہ کے مطابق بس سے یوں اتارا جانا اور اتنے لمبے فاصلے تک تنہاء چلنا اس کے لیے خوفناک تجربہ تھا۔ زہرہ کا کہنا ہے کہ میں نے تو بس لپ سٹک لگا کر ہلکا پھلکا میک کیا تھا، مگر میں لگ تو 15 کی ہی رہی تھی۔ بس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu