قدرتی لباس میں چوری کرنے والا سب سے انوکھا چور

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 30 دسمبر 2015 00:03

قدرتی لباس میں چوری  کرنے والا سب سے انوکھا چور

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر۔2015ء)کیلیفورنیا کی پولیس ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کر سکی کہ ایک شخص نے اتنی ٹھنڈ میں کوئی لباس پہنے بغیر قدرتی لباس میں چوری کی واردات کیوں کی۔ اوبرن پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کی مالکہ اور اس کےبوائے فرینڈ نے 28 سالہ ایڈم پٹیبون کا اس وقت پیچھا کیا جب وہ بغیر کوئی کپڑے پہنچے ان کےگھر سے پرس چرا کر گاڑی میں بھاگ رہا تھا۔

(جاری ہے)

سارجنٹ ٹکر ہیوئےکا کہنا ہے کہ چور نے مالکہ کےبوائے فرینڈ کو گاڑی سےٹکر بھی ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اوبرن شمال مشرقی سکارمنٹو سے 30 میل کے فاصلے پر ہے ۔ پولیس نے ایڈم کی گاڑی کو کچھ دیر بعد ہی اس کے گھر سے سامنے دیکھ لیا اور پھر ایڈم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ایڈم پر چوری اور ٹکر مارزخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu