جہاز کے سامنے سیلفی لینے کی کوشش میں دونوجوان ہلاک

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 30 دسمبر 2015 12:52

جہاز کے سامنے سیلفی لینے کی کوشش میں دونوجوان ہلاک

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر2015ء)انوکھے انداز میں سیلفی لینے کا پاگل پن اپنے عروج پر پہنچا ہوا ہے۔ درجنوں افراد انوکھے انداز میں سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوچکے ہیں مگر دیگر افراد کا جنون کم ہونے میں ہی نہیں آرہا۔ تازہ ترین حادثےمیں دو نوجوان پس منظر میں اترتےہوئے جہاز کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ دانوں نوجوان سیلفی لینے کے لیے سڑک پر لیٹے تھے کہ ٹرک کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

الانیا، ترکی سے تعلق رکھنے والے 17سالہ محمد بوزکرٹ اور 19سالہ کاگلر سواسی نے اپنے تین دیگر دوستوں کے ساتھ گاڑی لی اور الانیا سے اناطالیہ لانگ ڈرائیو پر نکل کھڑےہوئے ۔ ان کے دوستوں نے بتایا کہ ائیر پورٹ کے پاس آکر ان سب نے جہاز کےا ترتے ہوئے سیلفی لینا چاہی۔ اس کے لیے وہ سٹرک پر ہی لیٹ گئے۔ روشنی کم ہونے کے باعث وہ وہاں سے گذرنے والے ٹرک کا ڈرائیور انہیں نہ دیکھ سکا اور دونوں نوجوان ہلاک ہوگئے۔ بقیہ تین نوجوانوں کا کہنا ہےکہ ٹرک کو آتے دیکھ کر وہ رستے سے سائیڈ پر ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سب نشے میں تھے۔ ٹرک کےڈرائیور نے ہی ایمرجنسی سروسز کو فون کر کےبلایا۔لڑکوں کی لاش کا پوسٹ مارٹم ہونا باقی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu