موبائل فون پر دوست بنانے کا نیا اور تیزی سے مقبول ہوتا طریقہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 جنوری 2016 00:05

موبائل فون پر دوست بنانے کا نیا اور تیزی سے مقبول ہوتا طریقہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5جنوری۔2016ء)آپ اپنے نیکسٹ ڈور نیبر(Next Door Neighbour) یعنی گھر کے ساتھ رہنے والے ہمسائے کو تو جانتےہی ہونگے مگر کیا اپنے ٹیکسٹ ڈور نیبر(Text Door Neighbour) کو جانتے ہیں؟ ٹیکسٹ ڈور نیبر اصل میں آپ کے ہمسائے کی طرح آپ کے موبائل نمبر کا ہمسایہ ہوتا ہے ۔ کچھ دنوں سے نئے نئے دوست بنانے کے لیے ٹیکسٹ ڈور نیبر کی اصطلاح کا بہت استعمال ہورہا ہے ۔

اگر آپ کا موبائل نمبر 07777 777 777 ہے تو 07777 777 776اور 07777 777 778نمبروالے افراد آپ کے ٹیکسٹ ڈور نیبر یا موبائل نمبر ہمسائے ہونگے۔

(جاری ہے)

چند دنوں سے ٹوئٹر صارفین اس حوالے سے اپنی بہت سی کہانیاں شیئر کر رہےہیں۔ لوگ اپنے موبائل نمبر ہمسایوں کو ٹیکسٹ میسج کر کےبتاتے ہیں کہ وہ اُن کے موبائل نمبر ہمسائے ہیں اور اس کے بعد دونوں میں گفتگو شروع ہوجاتی ہے، مگر جس طرح ہمارے ارد گرد رہنے والے ہمسائے بھی اکھڑ مزاج ہوتے ہیں، اسی طرح ٹیکسٹ ڈور نیبر بھی ایسے ہی ہوسکتے ہیں۔تاہم صارفین کو اجنبی افراد سے دوستی کرتے ہوئے یا موبائل پر بات چیت کرتےہوئے کافی احتیاط کرنی چاہیے۔ موبائل نمبر ہمسایہ بھی اسی طرح اجنبی ہوتا ہے جس طرح کوئی بھی دوسرا انجان موبائل صارف۔

Browse Latest Weird News in Urdu