کیا آپ نے کبھی مردہ انسانوں کی کھال پہنی ہے؟ ایسی کمپنی جو انسانی چمڑے کی مصنوعات بناتی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 جنوری 2016 23:55

کیا آپ نے کبھی مردہ انسانوں کی کھال پہنی ہے؟ ایسی کمپنی جو انسانی چمڑے کی مصنوعات بناتی ہے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6جنوری۔2016ء)گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے لوگ شوشل میڈیا کے ذریعے اس برطانوی کمپنی پر تنقید کر رہےہیں جو انسانی کھال کی منصوعات بنا کر فروخت کرتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی انسانی چمڑے سے بنی مصنوعات سالوں کا تجربہ رکھنے والے ماہرین بناتے ہیں۔ جی سی سی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایسی مصنوعات کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

کویت سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی مریم کا کہنا ہے کہ انسانی کھال سےجوتے اور بٹوے بنانا قابل نفرت ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمپنی کیسے یہ چیزیں فروخت کر لیتی ہے اور لوگ کیسے یہ چیزیں خرید لیتے ہیں، یہ سوچ ہی مجھے بیمار بنا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنےو الے عمر کے خیالات بھی کچھ ایسےہی تھے۔

(جاری ہے)

یہ خیال اسے بے چین کر رہا ہے کہ کون ہے جو یہ مصنوعات خرید رہا ہے۔

برطانوی کمپنی اس وقت انسانی کھال کےبنے ہوئے بٹوے، جوتے، بیلٹ اور پاور بریسلٹ بنا کر فروخت کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات کے استعمال سے بہت سے انسانی عوارض ٹھیک ہوتےہیں۔کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ اس نے جنوری 2011 سےبڑھتی ہوئی طلب کے باعث، بٹوے، جوتے اور بیلٹ کے نئے آرڈر لینا بند کر دئیے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف پاور بریسلٹ کے نئے آرڈر لے رہی ہے، جس کی قیمت 500یوروز ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی جلد سے دنیا کا بہترین چمڑا تیار کر کے اپنی مصنوعات میں استعمال کرتی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انسانی چمڑا نقائص سے پاک دنیا کا بہترین چمڑا ہوتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی چمڑا ایسے افراد سے حاصل کرتی ہے جو مرنے کے بعد اپنی جلد عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ انسان کی جلد اس کی کمر اور پیٹ سے لی جاتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انسانی جلد عطیہ کرنے والوں کے وارثان کو اچھا خاصا معاوضہ ادا کرتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے گاہکوں میں چند ہی لوگ شامل ہیں مگر وہ ایسے لوگ ہیں ، جنہیں جس چیز کی خواہش ہو وہ خرید لیتےہیں۔ کمپنی کےمطابق انسانی کھال سے بنے بٹوے کی قیمت 9000یورو سے شروع ہوتی ہے، انسانی چمڑے سے بنی بیلٹ کی قیمت 10500 یوروز سے شروع ہوتی ہے۔انسانی چمڑے سےبنے جوتے 18000 یوروز سے شروع ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu