محبت کی انتہا یا پاگل پن؟ لڑکی نے جنازے پر مردہ منگیتر سے شادی کر لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 16:56

محبت کی انتہا یا پاگل پن؟ لڑکی نے جنازے پر مردہ منگیتر سے شادی کر لی

چاچوئنگسائو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)تھائی لینڈ کی ایک دلہن نے”موت ہی ہمیں جدا کر سکے گی“ مقولے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس لڑکی نے اپنے منگیتر کی موت کے بعد اس کے جنازے پر اس سے شادی کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر کے دکھایا۔ نان تھپپھارت کا تعلق وسطی تھائی لینڈ کےصوبے چاچوئنگساؤ سے ہے۔ نان تھپپھارت نے اپنے منگیتر کے مر جانے کے باوجود اس سے شادی کے فیصلے پر عمل کر کے دکھایا۔

نان تھپپھارت کے منگیتر کی موت اچانک ہی دل کے دورے کے باعث ہوئی۔ نان تھپپھارت نے اپنے شوشل میڈیا پیج پر اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیو پوسٹ کی جس میں دکھایا گی ہے کہ نان تھپپھارت کا منگیتر مردہ پڑا ہے اور نان تھپپھارت اس کا ہاتھ تھامے دلہن کے لباس میں اس کے پاس بیٹھی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنے شوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ میں نے اپنی شادی میں اس کا ہاتھ پکڑنے کا خواب دیکھا تھا، اس نے یہ بھی کہا کہ کاش اس کے منگیتر کو معلوم ہوجائے کہ اُن کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

بدقستمی نے نان تھپپھارت اور اس کے منگیتر فٰیٹ کی شادی کو پھانوم سراکھام ضلع کے حکام نے قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا۔ نان تھپپھارت نے کہا یہ اس کی طرف سے اپنے منگیتر کے لیے خراج عقیدت تھا۔ وہ اس زندگی میں تو نہیں مل سکے مگر ابدی زندگی میں ضرور ملیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu