کلاس روم میں بچوں کو لڑوانے پر ٹیچر کو 40 سال کی جیل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 جنوری 2016 17:03

کلاس روم میں بچوں کو لڑوانے پر ٹیچر کو 40 سال کی جیل

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2016ء)ایک سابق ٹیچر کو اپنی کلاس روم کو بے بی فائٹ کلب میں بدلنے کے جرم میں 40سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 31سالہ سارا جورڈن، پرنس ولیم کاؤنٹی ، ورجینیا کے سکول میں اپنی کلاس کے بچوں کے چہرے پر پینٹ کرکے انہیں لڑنے کی ترغیب دیتی تھی۔ سارا کے لیے ایک ساتھی نے پولیس کو سارا کےبرتاؤ کے بارے میں بتایا ۔

(جاری ہے)

10بچوں کے والدین نے بھی اس مقدمے میں سارا کے خلاف گواہی دی۔ والدین کا کہنا تھا کہ جب سے اُن کے بچے سارا کی کلاس میں پڑھنے لگے ہیں، اس کے برتاؤ میں بہت تبدیلی آ گئی ہے، وہ گھر میں بھی کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے اور اُن کا مزاج بھی متشددانہ ہوگیا ہے۔ سارابچوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے 13جرائم کی مرتکب پائی گئی۔اسے ان جرائم میں 40سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu