آسٹریلوی خاتون نے دو منٹ میں 5 بچوں کو جنم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جنوری 2016 12:41

آسٹریلوی خاتون نے دو منٹ میں  5 بچوں کو جنم دے دیا

آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2016ء): آسٹریلیوی خاتون نے دو منٹ میں 5 بچوں کو جنم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3 بچوں کی ماں ایک آسٹریلوی خاتون نے دو منٹ میں 5 بچوں کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

کٍم ٹوشی اس سے قبل دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی والدہ تھیں ، کٍم نے ایک اور بیٹے کی خواہش کی جس کے بعد اپنے خاوند کو اپنی خواہش پورا کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ لیکن کٍم ایک نہیں بلکہ 5 بچوں کی ماں بن گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کٍم نے محض دو منٹ میں 5 بچوں کو جنم دیا۔ اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ کٍم اور تمام بچے صحتمند ہیں۔ کٍم ایک فیس بُک بلاگر بھی ہیں جبکہ فیس بُک پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu