شادی کی گمشدہ انگوٹھی ایکسرے کی مدد سے ہی دریافت ہوئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 00:00

شادی کی گمشدہ انگوٹھی ایکسرے کی مدد سے ہی دریافت ہوئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء) 14 ماہ کے ایک بچے کے ماں باپ کو شادی کی گمشدہ انگوٹھی مل ہی گئی۔ ایکسرے کرنے پر پتہ چلا کہ یہ انگھوٹھی بچے کے پیٹ میں پہنچ چکی تھی۔ ریڈٹ کے ایک صارف نے شوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی کہ میری بیوی کی شادی کی انگوٹھی نہیں مل رہی تھی۔ ہم نے ڈاکٹر سے ایکسرے کرایا تو وہ بچے کے پیٹ میں تھی۔ ڈاکٹر نے بچے کو ویسے ہی ان کے ساتھ واپس بھیج دیا اور کہا کہ یہ انگوٹھی قدرتی طریقے سے نکل جائے گی۔

(جاری ہے)

بعد میں صارف نے چند مزید تصاویر پوسٹ کیں ، جس میں بچے کے گندے ڈائپر کے ساتھ انگوٹھی کو دکھایا گیا تھا۔ بچے کے باپ کا کہنا تھا کہ میری بیوی اب بھی اس انگوٹھی کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد پہننا چاہتی ہے۔ بچے کے باپ نے بتایا کہ ان کا بچہ ایک دفعہ پہلے بھی انگوٹھی میں اپنی دلچسپی دکھا چکا ہے۔ ایک دفعہ تو اس کے منہ سے اس انگوٹھی کو نکالا گیا، تاہم دوسری بار جب اس کی بیوی ہاتھ دھوتے ہوئے اسے نکال کر گئی تو بچے نے اسے کھالیا۔ ماں باپ کا پہلا شک بچے پر ہی گیا جو درست ثابت ہوا۔

Browse Latest Weird News in Urdu