جہاز کی ہنگامی لینڈنگ۔ حیرت انگیز وجہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 فروری 2016 23:30

جہاز کی ہنگامی لینڈنگ۔ حیرت انگیز وجہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2016ء)مسافر کے نشے میں دھت ہونے سے لیکر کر جہاز کی خرابی تک ایسی بہت سی وجوہات ہیں، جن کی وجہ سے جہاز کو ہنگامی طور پر قریبی ائیرپورٹ پر اتار لیاجاتا ہے تاہم ایک جہاز کو اس کے عملے کی لڑائی کی صورت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ڈیلٹا ائیر لائن کے ایک جہاز کو اپنے عملے کی لڑائی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

کمپنی کے مطابق ائیرلائن کے دوملازمین کے بیچ کام کے معاملات کی وجہ سے لڑائی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس لڑائی کے میں عملے کے تیسرے شخص نے ایک کو منہ پر مکا مار دیا۔ لاس اینجلس ے مینی سوٹا جاتے ہوئے جہاز کے کیپٹن نے اس فضائی لڑائی کو زمین پر نپٹانے کے لیے جہاز کو ہنگامی طور پر سالٹ لیک سٹی، اوٹاہ میں اتار لیا۔ سالٹ لیک سٹی میں 80 منٹ رکے رہنے اور متبادل عملہ کے آنے کے بعد جہاز دوبارہ اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا۔ ڈیلٹا ائیر نے نہ صرف جہا ز کے 300مسافروں سے اپنے عملے کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر معافی مانگی ہے بلکہ مسافروں کو گفٹ واؤچرز بھی دئیے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu