کتے اپنے مالکوں سے بلی کی نسبت 5 گنا زیادہ محبت کرتے ہیں۔ سائنس نے ثابت کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 2 فروری 2016 23:30

کتے اپنے مالکوں سے بلی کی نسبت 5 گنا زیادہ محبت کرتے ہیں۔ سائنس نے ثابت کر دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2016ء)اوکسیٹوسن(oxytocin) کو محبت کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد ماؤں میں اس ہارمون کی مقدار بہت زیادہ ہوجاتی ہے ۔انسانی تعلقات میں اس ہارمون کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس ہارمون کے کتے اور بلیوں پر اثرات کا مطالعہ بھی کیا ہے۔ بی بی سی کی ایک ڈاکیومنٹری فلم بلیاں بمقابلہ کتے میں سائنسدانوں نے اوکسیٹوسن کے مختلف لیول کا مطالعہ کیا۔

(جاری ہے)

سائنسدانون نے کتے اور بلیوں کے اپنے مالکان کو دیکھنے سے پہلے اور دیکھنے کے بعد کے اوکسیٹوسن لیول کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعے میں 10 کتوں اور 10 بلیوں نے حصہ لیا۔ مطالعے میں اس ہارمون کے لیول کو چیک کرنے کے بعد ان پالتوں جانوروں کو اپنے مالکان کے ساتھ 10 منٹ تک کھیلنے دیا گیا۔دس منٹ کے بعد سائنسدانوں نے ان جانوروں میں اس ہارمون کے لیول کودوبارہ چیک تو معلوم ہوا کہ مالکوں کو دیکھنے کے بعد کتوں میں یہ ہارمون 57.2 فیصد اور بلیوں میں یہ 12 فیصد بڑھا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتے ، بلیوں کی نسبت اپنے مالکوں سے 5 گنا زیادہ محبت کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu