برطانوی شخص نے اپنا نام بدل کر بیکن ڈبل چیز برگر رکھ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 فروری 2016 16:25

برطانوی شخص نے اپنا نام بدل کر بیکن ڈبل چیز برگر رکھ لیا

ملیئے مسٹر بیکن ڈبل چیز برگر (Bacon Double Cheeseburger)سے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مسٹر چیز برگر کا پرانا نام سائمن سمتھ ہے، جسے تبدیل کر کے بیکن ڈبل چیز برگر کر دیا گیا ہے۔
چیز برگر کو اپنا یہ نام شراب کے نشے میں سوجھا اور اسں نے بدل بھی لیا۔
33سالہ چیز برگر کا کہنا ہے کہ نئے نام میں اگرچہ وہ کچھ بے وقوف لگتا ہے مگر اس کے دوستوں نے اس کی کافی مدد کی ہے۔

(جاری ہے)


چیز برگر کا کہنا ہے اس کے نئے نام سے اس کی ملازمت متاثر نہیں ہو گی، وہ تیل اور گیس کے شعبے میں مشیر کا کام کرتا ہے، اس کاکہناہے کہ میرا کام خود اپنی پہچان ہے، لوگ مجھے ہائر کرتے ہیں، تاہم اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کلائنٹس سے اپنا اصل نام یعنی چیز برگر چھپا بھی لیتا ہے لیکن کنٹریکٹ سائن ہونے کے بعد اصل نام بتا دیتا ہے ۔
مسٹر چیز برگر کا کہنا ہے کہ جب سے اس نے نیا نام رکھا ہے، اس کی منگیتر بھی اس سے اکھڑی اکھڑی رہنے لگی ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ اس سے شادی ہی نہ کرے۔
2015 میں 85ہزار برطانوی افراد نے اپنا نام تبدیل کیا، ان تبدیل کیے ہوئے ناموں میں Happy Birthday اور Simply MyLove Poetجیسے نام شامل ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu