بچے کی معصومیت نے منشیات فروش کو پکڑوا دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 مارچ 2016 05:19

بچے کی معصومیت نے منشیات فروش کو پکڑوا دیا

ونڈسر۔ ورمونٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کی کہانی کی وجہ سے وہ میریجوانا کاشت کرنے والے تک پہنچ گئے۔پولیس کا کہناہے کہ بچے نے سکول میں دوسرے بچوں، انتظامیہ اور پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اپنی ماں کےبوائے فرینڈ کی خصوصی ادویات کاشت کرنے میں مدد کرتا ہے۔بچے نے بتایا کہ اس دوائیوں سے کسی بھی بیماری کا علاج ہو سکتا ہے۔
بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر میں بہت سے لوگ آتے ہیں، جو یہ دوائیاں لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچے کے گھر کا دورہ کیا تو انہیں دو کمروں میں میریجوانا کے 50 پودے ملے ۔ پولیس نے 54 سالہ سٹیون مان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ پودے بچے کے کمرے کے ساتھ والے کمرے میں اگائے گئے تھے۔
سٹیون نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔اس نے بتایا کہ وہ ورمونٹ اور نیو ہمپشائر کے لوگوں کو میریجوانا فروخت کرتا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ ایک بوڑھے گاہک کو مفت بھی میریجوانا دیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu