اب فلم میٹرکس کی طرح دماغ میں معلومات ڈالی جا سکیں گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 1 مارچ 2016 06:27

اب فلم میٹرکس کی طرح دماغ میں معلومات ڈالی جا سکیں گی

سائنس فکشن فلمیں دیکھنے والے جانتے ہیں کہ ان فلموں میں لمحوں کےا ندر دماغ میں ڈھیروں معلومات انڈیل دی جاتی ہیں۔ایسا اب حقیقت میں ممکن ہے۔
سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کر لیاہےجس میں فلم میٹرکس کی طرح ہی دماغ میں معلومات ڈالی جا سکیں گی۔فلم میٹرکس میں ہیرو نیو سکینڈوں میں اپنے دماغ میں کئی طرح کی مہارتیں اپ لوڈ کر لیتا ہے۔

(جاری ہے)


ایچ آر ایل انفارمیشن اینڈ سسٹم سائنس لیبارٹری کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایسا ہی طریقہ ایجاد کر لیا مگر بہت چھوٹے پیمانے پر۔
سائنسدانوں نےا یک مخصوص ٹوپی کی مدد سے ایک ماہر پائلٹ کے دماغ کے الیکٹرک سگنلزکا مطالعہ کیا اور ان کو ایک غیر تربیت یافتہ پائلٹ کے دماغ میں ڈال دیا، جس کے بعد اس غیر تربیت یافتہ پائلٹ نے دوسروں کے مقابلے میں 33فیصد زیادہ بہتر انداز سے سیکھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu