لال کاپی کا کمال۔ سب اندھے ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 مارچ 2016 07:50

لال کاپی کا کمال۔ سب اندھے ہوگئے

سرخ رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کو عام طور پر لال کاپی بھی کہا جاتا ہے۔ لال کاپی کی حیرت انگیز حیثیت اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک داڑھی والا لڑکا اپنی گھر فرینڈ کے پاسپورٹ پر برطانیہ سے جرمنی پہنچ گیا اور کسی نے نوٹس بھی نہیں لیا۔
جوش ریڈ، جس کے چہرے پر داڑھی اور قد بھی 6فٹ اور 3 انچ ہے، لندن سٹینڈرڈ سے ڈورٹمنڈ تک ریان ائیر کی فلائٹ پکڑ کر پہنچ گیا۔

سیکورٹی والے بھی اس کےہاتھ میں سرخ پاسپورٹ دیکھ کر مطمئن ہوگئے اور صرف اس کا بورڈنگ پاس چیک کیا۔ جرمنی میں اتر کر جوش کو پتہ چلا کہ وہ غلط پاسپورٹ لے آیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر باہر چلا گیا، جس کے بعد اس کی گرل فرینڈ سے اسے اس کا اصل پاسپورٹ کورئیر سے بھجوایا۔
ائیر لائن کا کہنا ہے کہ وہ مناسب اقدامات کر رہے ہیں تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

Browse Latest Weird News in Urdu