باریش ماڈل نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر مذاق اڑانے والوں سے بدلہ لے لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 5 مارچ 2016 23:49

باریش ماڈل نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر مذاق اڑانے والوں سے بدلہ لے لیا

داڑھی کے ساتھ ماڈلنگ کر کے برطانوی ماڈل ہرنام کور نے خوبصورتی کے مروجہ معیارات کی دھجیاں اڑا دی ہیں ۔
ہرنام کور کو پولی کیسٹک اووری سینڈروم (پی سی او ایس) کی بیماری ہے، جس کے باعث اس کے ہارمون غیر متوازن ہو گئے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سےہرنام کے چہرے پر بہت زیادہ بال اگ گئے ہیں، جو اچھی خاصی گھنی داڑھی کر شکل اختیار کر گئے ہیں۔ہرنام کو ہفتے میں دو تین بارچہرے پر ویکس کرنا پڑتی تھی، جب اسے ویکس سے تکلیف ہونے لگی تو اس نے شیو کرنا شروع کر دی۔

کئی سال تک خود شرمندگی میں گزارنے کے بعد ہرنام نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا اور 11 سال کی عمر میں اپنی داڑھی کو بڑھنے دیا۔
ہرنام کور کا کہنا ہے کہ میں امریکا نیکسٹ ٹاپ ماڈل دیکھتے پلی بڑھی ہوں، مجھے ٹائرا بنکس پسند ہے۔

(جاری ہے)

میں خوبصورت ماڈل بننا چاہتی تھی اور اُن کی نقل کرتی رہتی تھی۔ہرنام کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی یہ بتایا گیا تھاکہ میں موٹی، بدصورت اور ماڈلنگ کے لیے بالکل غیر مناسب ہوں۔


ہرنام کور کو پہلی بار ماڈلنگ کا موقع رائل فیشن ڈے پر ملا۔ ہرنام داڑھی کے ساتھ زیورات کی ماڈلنگ کرنے والی پہلی ماڈل بن گئی۔
ماڈل بنتے ہیں اس نے انسٹا گرام پر اپنا مذاق اڑانے والوں کو خوب شرم دلائی۔ ہرنام کور کا کہنا ہے کہ جب میں کہتی کہ میں ماڈل بنوں گی تو لوگ میرا خوب مذاق اڑاتے تھے، تاہم خوش قسمتی سے میں داڑھی والی پہلی ماڈل بن گئی ہوں۔

Browse Latest Weird News in Urdu