سکس ملین ڈالر مین کی بائیونک آنکھ اب حقیقت بن چکی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 مارچ 2016 05:44

سکس ملین ڈالر مین کی بائیونک آنکھ اب حقیقت بن چکی ہے

70کی دہائی میں ایک ٹی وی سیریل سکس ملین ڈالر مین کافی مشہور ہوا تھا۔سکس ملین ڈالر مین اپنی بائیونک آنکھ کی مدد سے دیکھتے ہوئے زوم ان اور آؤٹ کر سکتا تھا۔
اس طرح کی آنکھوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے ایرک ٹریمبلے نے۔ اس نےایسے منفرد کانٹیکٹ لینز بنائے ہیں جو صارف کو دوربینی نظر دیتے ہیں۔ان لینز کو 2015 میں سان جوز، کیلیفورنیا میں ہونے والی امریکن ایسوسی ایشن آف ایڈوانسمنٹ آف سائنس کی ایک میٹنگ میں متعارف کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)


نیا کانٹیکٹ لینز 2013 میں متعارف کرائے گئے پروٹو ٹائپ سے کافی بہتر ہے۔اس کی موٹائی 1.55 ملی میٹرہے۔ دور بین کی طرح کام کرتا یہ لینز صرف پلک جھپکنے سے زوم ان اور آؤٹ کر سکتا ہے۔
یہ لینز نہ صرف بڑی عمر کے کم بصارت رکھنے والے افراد کے لیے ایک نعمت ہونگے، جنہیں اپنی آنکھوں پر عجیب و غریب شکلوں کی عینک لگانا پڑتی ہے، بلکہ یہ لینز فوجی مقاصد کےلیے بھی استعمال کیےجا سکیں گے۔
ان لینز کو بنانے کے لیے ڈارپا نے فنڈز فراہم کیے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu