دنیا کے دور دراز ترین مقام پر واقع پوسٹ آفس میں نوکری کے لیے 50 افراد تیار ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مارچ 2016 07:07

دنیا کے دور دراز ترین مقام پر واقع پوسٹ آفس میں نوکری کے لیے 50 افراد تیار ہوگئے

دنیا کے دور دراز ترین مقام انٹارکٹکا پر واقع پوسٹ آفس میں نوکری کرنے کے لیے 50 افراد نے درخواستیں دی ہیں۔ منتخب افراد کو پوسٹ آفس سنبھالنے کے ساتھ ساتھ وہاں موجود راستوں سے 2000 پینگوئن کا فضلہ بھی صاف کرنا پڑے گا۔
یہ ملازمت برٹش انٹارکٹکا ٹیریٹری(British Antarctica Territory) میں واقع پورٹ لوکروئے پر واقع پوسٹ آفس میں ہیں۔ منجمد براعظم پر نوکری کے لیے 4 افراد کی ماہانہ تنخواہ 1100پاؤنڈ ہوگی۔

نوکری کا دورانیہ نومبر سے مارچ 5 مہینوں کے لیے ہوگا۔ اس جگہ پر اب بھی چار افراد کی ٹیم کا کر رہی ہے۔
یو کے انٹارکٹکا ہیریٹج ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2014 میں ملازمتوں کے لیے 82 درخواستیں آئیں تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سال 16اور17 مئی کو منتخب افراد کے انٹرویو کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

، ستمبر میں انہیں ٹریننگ دی جائے گا۔جبکہ نومبر میں یہ 11ہزار میل دور اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر جائیں گے۔


نومبر سے مارچ تک تقریبا 18ہزار افراد سیر کرنے اس جگہ آتے ہیں۔ یہاں جانے والے 4افراد کو وہاں پر موجود دوکان، ڈاک خانہ اور عجائب گھر سنبھالنا ہوگا۔ نوکری کے لیے درخواست دیتے ہوئے اشتہار میں امیدواروں کو بتا دیا گیا تھا کہ اس جگہ پر بہتا ہوا پانی نہیں ہے، انہیں برف سے پانی حاصل کرنا ہوگا یا آنے والی کشتیوں سے کین میں جمع کرنا ہوگا۔انہیں پانچ ماہ میں 4 بار گرم کپڑے فراہم کیے جائیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے دور دراز مقام پر نوکری کرنے والوں کو تمام وقت روشنی میں ہی گزارنا ہوگا،یہاں پر 24 گھنٹے دن ہوتا ہے۔ یہاں موجود افراد وی ایچ ایف ریڈیو یا سٹیلائٹ فون کے ذریعے دنیا سے رابطے میں رہتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu