دنیا کا سب سے پہلا واٹر بار

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مارچ 2016 08:24

دنیا کا سب سے پہلا واٹر بار

مینیا پولس۔ مینی سوٹامیں دنیا کا سب سے پہلا واٹر بار کھلنےکو تیار ہے۔ دنیا کے اس سب سے پہلے واٹر بار میں صرف پانی کی ہی مختلف مصنوعات فروخت کی جائیں گی۔
اس واٹر بار کو 2014 میں ایک آرٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بار مقامی افراد کو صاف پانی فراہم کر کے پانی کے معیار کے بارے میں شعور اجاگر کرے گا۔
اس واٹر بار کا مقصد مختلف افراد کو ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔یہ واٹر بارمقامی افراد کو مختلف طرح کے پانی مفت فراہم کر کے انہیں پرائیویٹ کمپنیوں کے پانی اور سرکاری صاف پانی میں فرق بتایا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu