سوڈانی شخص دوگواہوں کے ساتھ 1 ریال کا قرضہ واپس کرنے پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 مارچ 2016 10:01

سوڈانی شخص  دوگواہوں کے ساتھ 1 ریال کا قرضہ واپس  کرنے پہنچ گیا

ایک سوڈانی شخص ایک سعودی ڈیلر کے پاس اپنا ایک ریال کا قرضہ واپس کرنے پہنچ گیا حالانکہ ڈیلر کہتا رہا کہ ایسا کوئی قرضہ نہیں، رقم کم ہونے پر اس نے ایک ریال چھوڑ دیا تھا۔
سوڈانی شخص کا اصرار تھا کہ اس نے ڈیلر سے اپنی دوکان کے لیے اشیاء خریدی تھی، اس کے پاس ایک ریال کم تھا اور یہ قرضہ ہے جو وہ دینے آیا ہے۔

(جاری ہے)


سعودی ڈیلر نے سبق اخبار کو بتایا کہ اس نے بقایا ایک ریال نہ لینے کی بڑی کوشش کی مگر سوڈانی شخص ایک ریال اور 2 گواہوں کے ساتھ اس پاس کھڑا رقم لینے پر اصرار کرتا رہا۔


سوڈانی شخص نے نہ صرف 1ریال واپس کیا بلکہ اس کے واپس کرنے رسید بھی تیار کی، جس پر دو گواہوں نے بھی دستخط کیے۔
رسید پر لکھا تھا کہ میں ، زیر دستخطی، بالکل تندرست اور بقائمی ہوش وحواس لکھ دیتا ہوں کہ میں نے مسٹر ۔۔۔۔۔۔ کو اپنا قرضہ ادا کر دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu