2020 تک ہوٹلنگ کی صنعت کو روبوٹ سنبھالیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 مارچ 2016 06:11

2020 تک ہوٹلنگ کی صنعت کو روبوٹ سنبھالیں گے

روبوٹوں کو خودکار کرنے اور مصنوعی ذہانت سے ذہین بنانے کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ جلد ہی وہ ہوٹلوں سے انسانی ملازموں کی چھٹی کرا کر خود ہی سارے کام کریں گے۔
جاپان میں ہین نا ہوٹل دنیا کا پہلا ہوٹل ہے جس میں پچھلے سال روبوٹ کو بطور سٹاف رکھا گیا تھا۔اب اس ہوٹل میں اور بہت سے دوسرے ہوٹلو ں میں روبوٹ ہی مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے، کمرے صاف کریں گے، مشروب اور کھانا فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)


ہوٹلنگ کی صنعت کے ماہرین کا کہناہے کہ نئے عالمی سروے کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ روبوٹ جلد ہی انسانوں کی جگہ لے لیں گے۔ ہوٹلوں میں سفر کرنے والے لوگوں کا خیال ہے کہ خودکار روبوٹ زیادہ اچھے انداز سے انسانوں کی خدمت کریں گے۔ ایک مطالعے میں شریک 80 فیصد افراد کا کہنا ہےکہ 2020 سے پہلے ہی روبوٹ ہماری زندگی میں اہم مقام حاصل کر لیں گے۔75 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ روبوٹ سے ہماری زندگی بہتر ہوجائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu