پراسرار لڑکی کی آنکھوں اور کانوں سے دن میں پانچ بار خون بہتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 مارچ 2016 07:04

پراسرار لڑکی کی آنکھوں  اور کانوں سے دن میں پانچ بار خون بہتا ہے

تین سال سے مارنی ہاروے کی آنکھوں اور کانوں سے دن میں کئی بار خون بہتا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟ کسی کو نہیں معلوم۔
17سالہ مس ہاروے 2013 کی ایک صبح سو کر اٹھی تو اس کا تکیہ خون آلود تھا۔ بہت سے ٹسٹ کرائے، بہت سے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کچھ آرام نہ آیا، آرام تو درکنار ڈاکٹر اس بات کا پتہ بھی نہیں چلا سکے کہ اس طرح خون بہنے کی وجہ کیا ہے۔مس ہاروے کی آنکھوں، کان، ناک اور ہاتھ کے ناخنوں سے کبھی بھی خون بہنا شروع ہوجاتا ہے۔

2013 سے ہرروز قریباً پانچ بار خون بہتا ہے۔
سٹاک آن ٹرینٹ کی رہنے والی مس ہاروے کو ڈاکٹروں نے پراسرار لڑکی کہہ کر پکارنا شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ برطانیہ کی واحد ایسی لڑکی ہے ، جسے یہ بیماری ہے۔
مس ہاروے کا کہنا ہےکہ میں دوستوں کے ساتھ ہی گھر سے باہر جاتی ہے مگر مجھے گھر سے باہر جاتے ہوئے بہت ڈر لگتا ہے، اس نے یہ بھی بتایا کہ گرمیوں میں اسے زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا، وہ آنکھوں پر دھوپ کی عینک لگا لیتی ہے، جس سے اس کی بیماری کا کسی کو نہیں پتہ چلتا اور نہ کوئی ڈرتا تاہم سردیوں میں وہ زیادہ تر گھر میں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

مس ہاروے کا کہناہےکہ مجھے نہیں معلوم یہ کس طرح شروع ہوا۔ مجھے لوگوں کو ڈرانا اچھا نہیں لگتا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس کے دماغ میں کوئی رسولی نہیں، خون کی کوئی بیماری نہیں۔ وہ ہرطرح سے صحت مند ہے۔اس کی ماں کیتھرائن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت پریشان ہے، ڈاکٹر ابھی تک اس کی بیماری کا پتہ نہیں چلا سکے۔
مس ہاروے کا کہنا ہے کہ اپنی اسی بیماری کی وجہ سے اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نرس بنے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu