آنسوؤں میں بھی حسن ہوتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 مارچ 2016 07:45

آنسوؤں میں بھی حسن ہوتا ہے

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اداسی میں حسن ہوتا ہے۔ مگر ایک فوٹو گرافر نے ثابت کیا کہ آنسوؤں میں واقعی حسن ہوتا ہے۔آنسوؤں کی مائیکروسکوپ سے لی گئی سپر کلوز اپ فوٹو گراف سے پتہ چلا کہ آنسو ؤں میں وہ حسن ہوتا ہے ، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے۔
آرٹسٹ ماؤرائس کی شاندار تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کمزوروی اور بے بسی میں نکلنے والے آنسو اصل میں بہت حسین ہوتےہیں۔

ماؤرائس کے Imaginarium of Tears پراجیکٹ کا مقصد لوگوں کے مختلف مواقع اور مختلف صورتحال میں نکلنے والے آنسوؤں کا جائزہ لینا ہے۔
ماؤرائس، جو کوالیفائیڈ میڈیکل لیب اسسٹنٹ ہے، کو آنسوؤں کی تصاویر بنانے کا خیال اس وقت آیا جب وہ پیاز کاٹ رہا تھا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔اپنے آنسوؤں کی فوٹو گرافی کے بعد اسے سوجھی کہ مختلف طرح کے آنسوؤں کو تجزیہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق آنسوؤں کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ جذباتی آنسو، اضطراری یا خودکار آنسو اور اصل آنسو(جو آنکھوں کی سطح پر بنتے ہیں)۔
ان سب اقسام کا تجزیہ کرنے کے لیے ماؤرائس نے اپنے دوستوں کو مختلف موقعوں پر رونے کا کہا، اس نے اپنے دوستوں سے پیاز کٹوائی، مرچوں والا کھانا کھلایا، پنکھے میں دیکھنے کا کہا یا کسی غمگین یا خوشی کی صورتحال کے بارے میں سوچنے کا کہا۔
ماؤرائس نے اپنے دوستوں کے آنسو ؤں کو سلائیڈ پر رکھ کر اُن کا مائیکرو سکوپ میں تجزیہ کیا، جب نمکیات سخت ہونے لگے تو ان کی تصاویر بنا لی۔ماؤرائس کا کہنا ہے کہ میں آنسوؤں کو اس لیے تصاویر میں قید کرتا ہوں تاکہ آپ کو بتا سکوں، آپ کی کمزروی کتنی خوبصورت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu