تین سالہ بچے کا نچلا ہونٹ بڑھتا ہی جا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 12 مارچ 2016 13:08

تین سالہ بچے کا نچلا ہونٹ بڑھتا ہی جا رہا ہے

پراسپر جب پیداہوا تو اس کی زبان غیر معمولی طور پر بڑی تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی زبان بڑھتی رہی اور اتنی بڑی ہوگئی کہ منہ سے باہر آنے لگی اور پراسپر کے لیے کچھ کھانا پینا بھی مسئلہ بن گیا۔ آخر کار ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے اس کی زبان کو کاٹ کرعام سائز کا کر دیا۔
پراسپر کی مشکلات کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

زبان کے آپریشن کے بعد اس کے والدین نے دیکھا کہ اس کا نچلا ہونٹ بھی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جلد ہی یہ اتنا بڑھ گیا کہ اسے پھر سے کھانا کھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں نےا س کے والدین کو بتایا کہ پراسپر کی زبان اور ہونٹ تک جانے والی خون کی رگیں درست طریقے سے کام نہیں کر رہی۔ ڈاکٹروں ہونٹؤں کے لیے بھی مہنگی سرجری تجویز کی ہے۔پراسپر کا باپ ، جو ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہے ، اس کے ہونٹ کی مہنگی سرجری کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu