چین میں عجیب و غریب خوراک کے نئے رواج

Ameen Akbar امین اکبر منگل 22 مارچ 2016 23:59

چین میں عجیب و غریب خوراک کے نئے رواج

دنیا بھر کی سٹریٹ مارکیٹس اپنی خوراک کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں تاہم ایک ویڈیو میں جس سٹریٹ مارکیٹ کو دکھایا گیا ہے اس میں کھانا کھانے والے ایک شخص نے انتہا ہی کر دی۔ اس شخص نے اس مارکیٹ میں فروخت ہونے والے کنکھجوروں کو مزے لے لے کر کھا لیا۔
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو کے مطابق ایک شخص بڑے آرام سے کنکھجورے کو پکڑ کر ، اسے مزے لے کر چبا کر کھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کنکھجورا کھانے والے شخص کے پیچھے بہت سے لوگ کھڑے ہوکر تماشا دیکھ رہے ہیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو موبائل کی مدد سے چین میں کسی جگہ بنائی گئی ہے۔
چین میں کنکھجوروں کا بطور دوا کے کافی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اسے ٹی بی اور کئی طرح کے کینسر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر کنکھجورے کو ابال کر دھوپ میں سکھایا جاتا ہے، پھر اس پر مختلف طرح کے پاؤڈر لگا دئیے جاتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu