فرانسیسی خاتون 91سال کی عمر میں ڈاکٹر بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 25 مارچ 2016 02:10

فرانسیسی خاتون 91سال کی عمر میں ڈاکٹر بن گئی

فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک بوڑھی خاتون 91سال کی عمر میں اپنا پی ایچ ڈی مکمل کر کے عمررسیدہ ترین ڈاکٹر بن گئی ہے۔اس نے اپنا تھیسس 3دہائیوں پہلے شروع کیا تھا۔
کلوٹ بورلیر نے یونیورسٹی کی جیوری کےسامنے خود پر ہونے والی جرح کا کامیابی سے سامنا کیا۔کلوٹ کا کہنا ہے کہ اس عمر میں سوالات کے جوابات لکھنے میں زیادہ دیر لگتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ڈی کے لیے کلوٹ کے تھیسس کا موضوع migrant workers in Besancon in the second half of the 20th century تھا۔

عام طور پر تھیسس لکھنے کےلیے سٹوڈنٹ کو 3سال دئیے جاتے ہیں مگر یونیورسٹی والوں کے لیے کلوٹ ایک خصوصی سٹوڈنٹ تھی، جسے اپنا تھیسس مکمل کرنے میں تین دہائیاں لگ گئی۔
کلوٹ کو پی ایچ ڈی کا شوق 1983 میں اپنے ریٹائر ہونے کے بعد ہوا، جسے مکمل کرنے میں اس نے تقریباً 30سال لگا دئیے ۔

Browse Latest Weird News in Urdu