پیدل چلتے ہوئے ایس ایم ایس کرنے یا پڑھنے پر جیل ہوسکتی ہے، نئے قانون کی تیاری

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مارچ 2016 02:29

پیدل چلتے ہوئے ایس ایم ایس کرنے یا پڑھنے پر جیل ہوسکتی ہے، نئے قانون کی تیاری

اگر مجوزہ قانون باقاعدہ قانون بن گیا تو نیوجرسی کے ایسے افراد جو چلتے ہوئے ٹیکسٹ میسج کرتے یا پڑھتے ہیں، انہیں 50 ڈالر جرمانہ یا 15 دن جیل کی سزا دی جا سکے گی۔اس کے علاوہ صارفین چلتے ہوئے کوئی بھی ایسی ڈیوائس استعمال نہیں کر سکیں گے، جس سے ان کی توجہ راستے سے ہٹے، تاہم ہیڈفری ڈیوائسز اس پابندی میں شامل نہیں ہونگی۔
ریاست میں پہلے ہی ایسے افراد بھی 50ڈالر جرمانہ اور 15 دن جیل کی سزا بھگتے ہیں، جو سگنل کا انتظار کیے بغیر سٹرک عبور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمانوں سے حاصل ہونے والی رقم کا 50فیصد عوام میں توجہ ہٹانے والی چہل قدمی کے خطرات کا شعور اجاگر کرنے کےلیے خرچ کیا جائے گا۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں اسی طرح کے بل منظوری یا ووٹنگ کے انتظار میں پڑے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں ایسےبل پاس نہیں ہوسکے۔ ہوائی کی ریاست میں بھی ایک بل ووٹنگ کےانتظار میں ہے، جس کے مطابق چلتے ہوئے الیکٹرونکس ڈیوائس استعمال کرنے پر 250ڈالر جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح آرکنساس، الینوائے، نیواڈا اور نیویارک میں ایسے بل ناکام ہوچکے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu