انٹرنیٹ کی کوئی ویب سائٹ شادی شدہ جوڑے کے نام پر یقین کرنے کو تیار نہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 مارچ 2016 03:09

انٹرنیٹ کی کوئی ویب سائٹ شادی شدہ جوڑے کے نام پر یقین کرنے کو تیار نہیں

بعض نام ایسے ہوتے ہیں، جو کسی بھی شخص کے لیے اچھی خاصی مصیبت بن سکتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نام جینیفر نل(Jennifer Null) اور اس کے شوہر کا ہے۔دونوں کی مصیبت یہ ہے کہ فلائٹ بکنگ، انٹرنل ریونیو سروس، یوٹیلیٹی اور ایسی ویب سائٹس جہاں اصل نام لکھا جائے ، ان کے نام کو قبول کرنے سے انکار دیتی ہیں۔
اصل مسئلہ اُن کے آخری نام میں ہے، جب وہ فارم میں Null لکھتے ہیں تو ڈیٹا بیس یہی سمجھتا ہے کہ فارم خالی ہے ، اس میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا۔

(جاری ہے)

Null ایک ایسا لفظ ہے، جو کسی ویلیو کے نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔
جینیفر کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے انہیں اکثر ضرورت کے وقت مشکل ہو جاتی ہے، تاہم وہ اس نام کی وجہ سے دوسرے لوگوں سے مذاق کرتے ہیں اور لطف بھی اٹھاتے ہیں۔
جینیفر کا ایک بیٹا بھی ہے مگر لگتا ہے کہ اس کی مشکلات اپنے ماں باپ سے کچھ زیادہ ہی ہونگی۔ اسے سکول میں اور عام زندگی میں ماں باپ کی نسبت زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنا پڑتا ہے، اس لیے سب کو امید ہے کہ Null چھوٹے Null کے لیے بھی سر کا درد بن جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu